کورونا کیسز میں اضافہ، پی سی بی سٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر اسٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی بنالی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی دو ہفتے جاری رہے گی جبکہ پیر سے 30 فیصد حاضری پرعمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ پی سی بی اسٹاف کے 4 افراد کا بھی کوروناٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

error: Content is protected !!