خواتین کے عالمی دن پر وومن آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں اوپن کا ٹائیل صباء خان نے اپنے نام کیا



کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن، پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر سوسائٹی کی زیر اہتمام سجاس اور پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے آرم ریسلنگ کے مقابلے گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج لائنز ایریا میں منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں کراچی کی 7 گرلز کالج کی ٹیموں نے شرکت کی۔

اختتاحی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی پروفیسر رابعہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد نے گرلز کھلایوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ماینس 30 کےجی میں فائزہ فاطمہ نے صابرین احمد کو شکت دے کر ٹاٹیل اپنے نام کیا، ماینس 35 کےجی میں رومانہ نے الشبا کو، ماینس 40 کےجی میں دانیہ نے عروج کو، ماینس 45 کےجی میں فاریيل نے رومانہ احمد کو، ماینس 50 کےجی میں اقرا نےابیحہا کو، ماینس 55 کےجی میں یسرا نے کشف کو، ماینس 60 کےجی میں سویرا نے ایمن علی کو، ماینس 65 کےجی میں مونزا نے رابعہ رشید کو، ماینس 70 کےجی میں ردہ شکیل نے ملکہ نور کو، ماینس 75 کےجی میں فزا محبوب نے فاطمہ فیروز کو، ماینس 80 کےجی میں صباء خان نے کائنات کو، ماینس 85 کےجی میں رافیہ نور نے جویریہ کو شکست دیدی

اور ٹاٹئل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفسر ڈاکٹر عبدالباری اندر، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، انتصار حیدر، سعید عالم، سینئرنائب صدررمیز صد یقی، راشد احمد، ندیم خان، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین، سید محمّد ناصر علی، کاشف احمد فاروقی، گوہر رضا، عظمیٰ شیخ، قدسیہ راجہ، غلام یاسین، آصف ظہیر، سلمان اسماعیل، شہلا افتخار، شاداب افتخار، کائنات، امبر نظیر، حنا اشرف ودیگر شرکت کی۔

error: Content is protected !!