ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال بنگلا دیش پریمئیر لیگ نہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کرکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ایونٹ نہیں ہوگا جبکہ آٹھ ٹیموں کا ایونٹ رواں سال کے ڈومیسٹک کیلنڈر میں شامل نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش پریمئیر لیگ کا انعقاد اب اگلے سال ہی ممکن ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دورے کی وجہ سے نومبر میں قومی کھلاڑی دستیاب نہیں۔واضح رہے کہ بی پی ایل اگلے سال 14 جنوری سے 18 فروری تک کھیلی جائے گی.