نیشنل گیمز ; آرمی نے 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز حاصل کرلیے ہیں۔

 

 

 

کوئٹہ میں کھیلے جارہے اس ایونٹ میں آرمی کے مجموعی تمغوں کی تعداد کی سنچری ہوگئی۔

نیشنل گیمز میں آرمی نے 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز حاصل کرلیے ہیں۔

آرمی کے ایتھلیٹس نے 33 سلور اور 22 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔

 

واپڈا نےاب تک 25 گولڈ، 18 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان نیوی نے21 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔ ایئر فورس نے 3، پولیس، خیبر پختونخوا اور ایچ ای سی نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔

 

پنجاب نے تین سلور، 10 برانز، بلوچستان نے تین سلور اور 7 برانز میڈل جیتے۔

سندھ کے حصے میں اب تک ایک سلور میڈل اور آٹھ برانز میڈل آئے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!