نمل یونیورسٹی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بوائز والی بال چیمپیئن شپ (گروپ سی) جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) نمل یونیورسٹی نے پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ کو شکست شکست دے کر آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بوائز والی بال چیمپیئن شپ (گروپ سی ) جیت لی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی پیر مہر علی شاہ اریڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر زمان تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری و ڈائریکٹر سپورٹس رانا زاہد قمر کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے کھلاڑی بھی موجود تھے ۔چیمپیئن شپ کا فائنل میچ نمل یونیورسٹی اور پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد نے پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،واضح رہے کہ نمل یونیورسٹی نے بحریہ یونیورسٹی کو 0-3 سےجبکہ پونچھ یونیورسٹی نے اسلامک یونیورسٹی کو 0-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے بارہ یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا،

تعارف: newseditor