نکسر کالج باسکٹ بال گرلز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دی سٹی اسکول پی ایف چیپٹر گرلز باسکٹ بال ٹیم کو فائنل میچ میں شکست دے دی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کراچی اسکول اینڈ کالج گیمز 2020 21۔
آرگنائز بائے پاکستان اسکول اسپورٹس المپک۔ انٹرکالجیٹ/ اے لیولز بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021 کا اختتام۔ گرلز کیٹیگری۔ نکسر کالج باسکٹ بال گرلز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دی سٹی اسکول پی ایف چیپٹر گرلز باسکٹ بال ٹیم کو فائنل میچ میں شکست دے دی۔
گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی سیدہ آمنہ رضا نکسر کالج سے قرار پائی۔
بوائز کیٹیگری۔ نکسر کالج باسکٹ بال بوائز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیپٹر کالج باسکٹ بال بوائز ٹیم کو فائنل میچ میں شکست کا سامنا۔ حارث خان اس ٹورنامنٹ
کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مس سیما عرفان پرنسپل آف دی سٹی سکول پی ایف چیپٹراور گیسٹ آف آنر فیض الحسن ہیڈ آف کارپوریٹ سیلز ڈیپارٹمنٹ جوبلی لائف انشورنس۔ اور جناب گوہر رضا پریزیڈنٹ پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک۔ اور جنرل سیکریٹری محمد ریاض پاکستان اسپورٹس اولمپیک اور وسیم الرحمان ڈائریکٹر اسپورٹس نکسرکالج اور ارسلان خان ہیڈ آف اسپورٹس سیپٹر کالج اور طارق حسینی ہیڈ آف ریفری پینل اور سید وقاص اسسٹنٹ پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

error: Content is protected !!