انٹیگرل مارشل آرٹس ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس اختتام پذیر



لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن کی خصوصی ہدایت پر انٹیگرل مارشل آرٹس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس منعقدکیا گیا۔ اسپائرکا لج ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہونے والے کورس میں پچاس سے زائدکھلاڑیوں نے شرکت کی ،پہلے انٹیگرل مارشل آرٹس ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس کا افتتاح مہمان خصوصی محمدشمشاد شیخ پرنسپل اسپائرکا لج نے کیاجبکہ کورس کے اختتام پر شہزاد بدرالدین،حاجی یسٰین نے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس میں انٹیگرل مارشل آرٹس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر خاورمحمود اور عاصم اعوان نے انسٹریکٹرکے فرائض سر انجام دیئے۔ انہوں نے سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو انٹیگرل مارشل آرٹس کے مختلف اسٹائل کی تربیت دی اور قوانین بارے بھی آگاہ کیا۔ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس کی نگرانی عاصم بھٹی نے کی۔شازیہ ندیم،عائشہ مزمل،سدرہ پروین ،حمیرا ذولفقار،ثمینہ ذولفقار،حیاچوہدری ،علی وسیم ،سولیمن سمیت دیگر نے ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس میں شاندار کارکردی کا مظاہرہ کیا ۔ انٹیگرل مارشل آرٹس ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے انٹیگرل مارشل آرٹس ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے کیونکہ اس سے ہمیں نئی تکنیکس سیکھنے کو ملی ہیں جن کو ہم اپنی روزانہ کی ٹریننگ میں اپلائی کرکے نوجوان کھلاڑیوں کی جدید اور بہترین انداز میں تربیت کر سکیں گے۔انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول سے انٹیگرل مارشل آرٹس کا ٹیلنٹ منظر عام پر لانے کیلئے کوالیفائیڈ کوچز اور ٹیکنیکل آفیشل کی بڑی تعداد کا ہونا بہت ہی ضروری ہے اسی لیے ہم نے اب کراچی ، کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد ، گلگت ، مظفر آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس منعقد کریں گے۔

error: Content is protected !!