کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا بہت ضروری ہے۔عشرت فاطمہ

لاہور(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹ بالر سابق کپتان و فٹ بال کوچ عشرت فاطمہ نے کہا کہ کرونا وائرس نے جہاں دنیا میں اپنی دہشت قائم کر رکھی ہے وہیں عالمی معیشت کو بھی بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے کرونا وائرس عالمی وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی سنسانو ویراان ہو گئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا میں روز مرہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے جو انسانیت کیلئے خطرہ لہو سکتا ہے کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک لاکھوں اموات ہو چکی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ کرونا وائرس عالمی وبا کا شکار ہے ترقی پذیر اور غریب ممالک میں تو کرونا وائرس نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ کئی سال انہیں پاوں پر کھڑا ہونے کیلئے درکار ہونگے دنیا بھر کی معیشت دہری مشکلات سے دوچار ہے دنیا بھر میں نظام زندگی مفلوج معطل ہو کر رہ گیی ہے اسکی بنیادی وجہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ہیں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے عالمی اقتصادی شرح نمو بری طرح متاثر ہوگی جس سے غربت کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا فٹ بالر سابق کپتان و فٹ بال کوچ عشرت فاطمہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا شعبہ اسپورٹس کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام میں بھی بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کا باعث بنا ہے کرونا وائرس عالمی وبا کو ڈیڈھ سال بیت چکا ہے مگر یہ جان لیوا وائرس کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور ابھی بھی ہم اسکے اثرات سے بچ نہیں پا رہے انہوں نے مزید کہا کہ کہ عوام کو چاہئے کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تا کرونا وائرس عالمی وبا سے ہم سب کو بچاؤ مل سکے۔

error: Content is protected !!