جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر فلینڈر نے سمرسیٹ سے کولپاک معاہدہ کرلیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کی کرکٹ کاونٹی سمر سیٹ نے تصدیق کردی ہے کہ جنوبی افریقہ کے مشہور فاسٹ باولر ورنن فلینڈر نے کاونٹی سے کولپاک معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سمرسیٹ نے ورنن فلینڈر سے کولپاک معاہدے پر اتفاق کی تصدیق کی ہے تاہم کلب کو نئے سال کے آغاز تک فلینڈر کی جانب سے معاہدے پر دستخط کی توقع نہیں ہے۔

سمرسیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ فلینڈر کے حوالے معاملات طے پانے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی)سے ضروری قانونی نکات طے کررہے ہیں تاکہ وہ کھلاڑیوں کے کولپاک معاہدے میں رجسٹر ہوجائیں۔کلب کا کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی کو حتمی شکل دینے کے لیے ای سی بی سے معاہدہ مکمل کیا جارہا ہے اور ہم نئے سال میں معاہدے کے حوالے سے تمام کارروائی مکمل کرنے جارہے ہیں۔فلینڈر نے اس سے قبل سمرسیٹ کی جانب سے 2012 میں 5 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

error: Content is protected !!