پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس،تنظیموں کی خود بحال رکھنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں کھیلوں کی تنظیموں کی خود مختاری بحال رکھنے کے لیے متفقہ قرار داد منظور، جلد وزیر اعظم پاکستان اور بین الصوبائی رابطہ وزیر سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ورچوئل اجلاس میں سپورٹس فیڈریشنز اور اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وصال خان کو آرچری فیڈریشن سے الگ کرنے کی بھی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کی خود مختاری کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ قرار داد پاس کی گئی جس میں حکومت سے آئی او سی، او سی اے، اے ایس اوآئی ایف اور دیگر اداروں سے معاہدوں کی پاسداری کی اپیل کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صدر پی او اے سید عارف حسن کی قیادت میں ایک وفد جلد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کر کے انہیں فیڈریشن کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے بریف کریگا۔ اجلاس میں یہ بات طے پائی کہ کھیلوں کی فیڈریشن کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ممبران نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے یکطرفہ بنائی جانے والی نیشنل سپورٹس پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ وزیر اعظم کو بھجوانے سے پہلے نیشنل سپورٹس فیڈریشن سمیت کسی سٹیک ہولڈر کو اعتماد نہیں لیا گیا، نیشنل سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ کسی ممبر کے پاس نہیں ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن اور جوڈیشل کمیشن کو ہاوس نے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اولمپک چارٹر اور انٹرنیشنل فیڈریشن کی مکمل طور پر خلاف ورزی ہے۔

error: Content is protected !!