ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ۔اس میٹنگ میں ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت غیر جانبدار مبصر کی حیثیت سے سارے فریقین کو سننا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا لاحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے مزید کہا ، "حکومت چاہتی ہے کہ فٹ بال کے شائقین کی خاطر فٹ بال کے کھیلوں کو دوبارہ بحال  کیا جائے اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں جن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی ضرورت ہے۔”
ہارون ملک نے فیفا کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد اپنے مؤقف سے  وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے لئے نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سےروڈ میپ کی جلد از جلد تیاری پے زور ڈالا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت غیر جانبدار ثالث کی حیثیت سے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے باقی فریقین کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے اور مزید ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ اس مسئلے کا فوری اور پرامن حل نکالا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے مذکورہ اجلاس کے لئے نورمالائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کو پہلے بھی مدعو کیا تھا لیکن چونکہ صدر این سی ہارون ملک بیرون ملک ہیں اس لیے ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی تھی چنانچہ ان کے موقف کو سننے کے لئے آج کا اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!