عابد علی نے بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا


ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے لاہور میں بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی۔ گزشتہ سال دسمبر میں دل کی سرجری کے بعد کم بیک کے خواہاں اوپنر عابد علی ہلکی ٹریننگ کے بعد اب بیٹنگ بھی کرنے لگے ہیں، انھوں نے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اپنے پیغام میں عابد علی نے کہا کہ رحمتوں بھرے رمضان کے مہینے میں میری ٹریننگ بہتر ہوتی جا رہی ہے، مداحوں کی دعائوں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا ان شااللہ، آپ کی دعائوں کا شکریہ ، پاکستان زندہ باد۔

error: Content is protected !!