کوورنا وائرس کاپھیلائو، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی


ملائیشیا میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 18 سے 27 جون تک شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن کے 8 ویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سلطان اذلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں رواں سال ٹورنامنٹ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اگلے سال اپریل میں منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام (پی ایچ ایف) سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو انفرادی کوچنگ عملہ کی جانب سے وقتا فوقتا مکمل ایس او پیز کے ساتھ جسمانی تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے پوری توجہ دی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کو بھی اس سلسلے میں COVID-19 کی پہلی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

error: Content is protected !!