خیبرپختونخوا’ ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 

 

ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہوگا، ڈی جی سپورٹس خالد محمود
پشاور(سپورٹس رپورٹر)نئے تعینات ہونیوالے ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود نے گزشتہ روز عہدے کا چارج سنبھال لیا

انہیں نیشنل گیمز کے لئے خیبرپختونخوا دستے کے چیف ڈی مشن الیاس آفریدی نے سووینئر پیش کیا اور مبارکباد پیش کی ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اور فوکل پرسن برائے نیشنل گیمز سلیم رضا بھی موجود تھے

‘نئے ڈی جی سپورٹس خالد محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی جس میں خوراک‘کٹس‘کھیلوں کا سامان وغیرہ شامل ہیں کو یقینی بنائیں گے گراس روٹ لیول سے کام کرنا ہوگا

جس سے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے انہوں نے کہا کہ کوچز کو ٹریک سوٹس میں گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کیساتھ محنت کرنا ہوگی اس کے علاوہ بھی تبدیلیاں لائیں گے

جس کا مقصد کھلاڑیوں کوسہولتوں کی فراہمی ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آگے جانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں گے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

error: Content is protected !!