بیڈمنٹن بھی نان کنٹیکٹس گیمز میں شامل ہے اس لئے اس کھیل کو بھی کھیلنے کی اجازت دی جائے، سلام گل

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)بیڈمنٹن بھی نان کنٹیکٹس گیمز میں شامل ہے اس لئے اس کھیل کو بھی کھیلنے کی اجازت دی جائے تاکہ کھلاڑیوں کا وقت بھی ضائع نہ ہو اور ن کی امیونٹی سسٹم کرونا جیسی بیماری کے خلاف مضبوط ہوں یہ مطالبہ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سلام گل نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہاہے کہ تین ماہ سے زائد عرصہ ہوا ہے بیڈمنٹن کی کھلاڑی گھر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی سرگرمیاں نہیں ہورہی جس کے باعث نہ صرف کھلاڑیوں کا وقت ضائع ہورہا ہے بلکہ ان کا امیونٹی سسٹم بھی کمزور ہوتا جارہا ہے جو کہ نہ صرف کھلاڑیوں کیلئے خطرناک ہے بلکہ اس سے کھیل کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ان کے مطابق بیڈمنٹن بھی نان کنٹیکٹس گیمز میں شامل ہے کھلاڑیوں کے مابین سوشل ڈسٹسنگ بھی زیادہ ہوتی ہیں اس لئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی جائے انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ جو کہ کھیلوں کے وزیر انچارج بھی ہیں سمیت سیکرٹری سپورٹس اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سے بھی اس معاملے میں نوٹس لیے کا مطالبہ کیا ہے

error: Content is protected !!