سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیا ٹیم کو کام سے روکنے کی کوشش

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پرانا گولیمار میں جی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پر حملہ کی کوشش،مقامی فٹبال آرگنائزرز نے کیمرہ مین کو کام کرنے سے روک دیا اور اسپورٹس رپورٹر اور باقی اسٹاف کو ہراساں کیا ۔ جی ٹی کی رپورٹنگ ٹیم سندھ اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں نو تعمیر شدہ اولڈ گولیمار فٹبال اسٹیڈیم کے منصوبہ میں غبن اورناقص مٹیریل استمعال کرنے کی اطلاعات پر ٹرانس لیاری پارک کے اولڈ گولیمار اسٹیڈیم پہنچی تھی،تاہم وہاں موجود سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سکریٹری رحیم بلوچ اور ان کے ساتھوں نے اسٹیڈیم کے دروازے بند کر کے رورٹنگ ٹیم کو وہاں سے جانے کو کہا ۔اسپورٹس حلقوں کے مطابق تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اسٹیڈیم افتتاح سے قبل ہی خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے۔ دونوں گول پوسٹ بھی گل گئے، جن کو مقامی فٹبالر نے کسی حادثہ کے پیش نظر اکھاڑ کر مرمت کے لئےورکشاپ شفٹ کیا۔ گھاس بھی جل گئی ہے اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی پلائنگ فیلڈ بھی نا ھموار ہونے کی وجہ سے کھیل کے قبل نہیں ہے،

error: Content is protected !!