شطرنج پلیئر آیت عاصمی کو گورنر پنجاب نے سرٹیفکیٹ آف ریکوگنیشن دیا.

 

ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالی 10 سالہ آیت عاصمی کو سرٹیفیکیٹ آف ریکوگنیشن سے نواز دیا گیا۔

 

14اگست 2023 کو پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس، لاہور میں قوم کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب میں آیت عاصمی کو سرٹیفکیٹ آف ریکوگنیشن پیش کیا۔

 

قازقستان کے شہر اکتاؤ میں منعقدہ ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستان کی 10 سالہ آیت عاصمی نے کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!