ایشیا کپ ; بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

 

 

ایشیا کپ  کے گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو با آسانی 89 رنز سے شکست دے دی ۔

 

بنگلہ دیش کے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ابراہیم زادران 75 اور کپتان حشمت اللہ نے 51 رنز بنائے۔

 

بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔۔

بنگلہ دیش کے محمد نعیم 28 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند کا شکار ہوئے جب کہ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی

 

اور سنچریاں اسکور کیں۔مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی

 

اس کے علاوہ  مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نےایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

 

بنگلہ دیش کے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز بالکل اچھا نہ ہوا، صرف ایک رنر پر اوپنر رحمان اللہ گرباز آؤٹ ہوگئے، تاہم ابراہیم زادران اور رحمت شاہ کے درمیان 78 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر رحمت 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 

2 وکٹیں گرنے کے بعد ابراہیم زادران اورحشمت اللہ نے نصف سنچریاں اسکور کی لیکن پھر سیٹ بیٹر ابراہیم زادران 75 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر نجیب اللہ بھی 17 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 

افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

 

 

 

error: Content is protected !!