ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا دوسرا سیزن اگلے برس تیرہ جنوری سے شروع ہوگا

ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے پہلے سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد دوسرے سیزن کی تاریخوں کی تصدیق کر دی گئی سیزن ٹو کا آغاز بھی تیرہ جنوری سے ہوگا تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی سیزن ون کا فاینل بارہ فروی کو گلف جانٹنس اور ڈیزرٹ وایئپرز کے درمیان کھیلا گیا جسے گلف جانٹنس نے جیت لیا اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی پہلی فاتح ٹیم بن گئی ٹیم کو سات لاکھ امریکی ڈالرز انعامی رقم دی گئی

 

 

اس حوالے سے امارات کے وزیر رواداری عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا ارادہ کیا کی لیگ کا دوسرا سیزن مزید اچھا ہوگا اور دنیاے کرکٹ پر اپنے نقوش ثبت کرے گا کیونکہ لیگ میں کرکٹ کے نامور ستاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسے یادگار بنا دیا اور آیندہ سیزن میں کرکٹ کے جگمگاتے ستارے لیگ کا حصہ ہوں گے

 

 

محترم فیصل الزرعونی نے بھی سیزن ون کی کامیابی کو سراہا اور شا ئقینِ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت لیگ کامیاب ہوئی۔ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی سے سیزن ٹو میں بھی چونتیس میچز کھیلے جائیں گے جو امارات میں تینوں اسٹیڈیمز شارجہ، دبی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے واضح رہے کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے سیزن ون میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور سیزن ون کی فاتح ٹیم گلف جائنٹس تھی

error: Content is protected !!