یورو کپ فٹبال، انگلش ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے اپنی 33 رکنی عبوری سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اس اعلان کردہ سکواڈ میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، سکواڈ میں بن وائٹ، بن گاڈفرے، سام جان سٹون اور آرون رامسڈیل ایسے کھلاڑی ہیں جو ابھی انگلینڈ کی بین الاقوامی میچوں میں نمائندگی نہیں کرسکے ہیں، سکواڈ میں آسٹن ویلا کے سٹرائیکر اولی واٹکنس کو شامل کرلیا گیا تاہم لیڈز کے پیٹرک بمفورڈ ڈراپ ہو گئے ہیں، لیسٹر شائر ٹیم کے میڈیسن، ٹوٹنہم کے ایرک ڈائر اور برنلے کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے، اتھلیٹکیو میڈرڈ جس نے لالیگا کا اعزاز جیتا ہے میں شامل کھلاڑی کیرین ٹریپیئر، مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ چیمپئن کے کائل والکر اور چیلسی کے ریسی جیمز سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں تاہم ان تینوں میں سے ایک کو حتمی سکواڈ کے اعلان پر ڈراپ کئے جانے امکان ہے۔

error: Content is protected !!