” وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ” اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں خواتین مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔

 

 

 

پاکستان میں کھیل کے شعبے میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے سلسلے میں قومی کھیل ہاکی میں بھی نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نامزد کردہ ٹیکنیکل آفیشلز کے زیر نگرانی” وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ” کے تحت اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں خواتین مقابلوں کا آج شاندار آغاز ہوگیا۔

وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مردوں کے ہاکی مقابلے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہیں۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن تنویر کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق خواتین مقابلوں میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد نے میرپور کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ایم عظیم اور ساجد رضا نے ادا کئے جبکہ ملک صفدر ریزرو ایمپائر تھے۔ ٹیکنیکل آفیشلز کی زمہ داریاں علی رضوان، احسان اور نصیر مغل نے ادا کیں جبکہ نجیب خٹک میچ آفیسر تھے

خواتین مقابلوں میں آج دوسرا میچ گلگت اور مظفر آباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ گلگت نے صفر کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا۔ اس میچ کے ایمپائرز ملک صفدر اور وجاہت تھے جبکہ کنیز صغریٰ ریزرو ایمپائر تھیں۔ میچ آفیسر نجیب خٹک کے ساتھ ٹیکنکل آفیشلز میں نصیر مغل ، احسان اللّہ ، محمود احمد اور محمد اشرف شامل تھے۔

 

 

error: Content is protected !!