چیڈوک والٹن نے بھی پی ایس ایل کا منفرد شلوار چیلنج پورا کرلیا


ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے کھلاڑی چیڈوک والٹن نے بھی پی ایس ایل کا منفرد شلوار چیلنج پورا کرلیا۔کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹسمین یہ چیلنج پورا کرنے میں تو کامیاب رہے مگر انہوں نے اس چیلنج کو پورا کرنے کیلئے 3 منٹ سے زائد کا وقت لیا۔پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں سے شلوار میں ازاربند ڈالنے اور پہننے کے چیلنج کو شلوار چیلنج کا نام دیا گیا ہے۔چیڈوک نے بڑی تحمل مزاجی سے اپنا یہ چیلنج پورا کیا۔شلوار چیلنج کو قبول کرنے اور پھر اس میں کامیاب ہونے والے چیڈوک والٹن کی ویڈیو پر شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔چیڈوک سے قبل یہ چیلنج کرس گیل اور ڈیوڈ ویسے بھی پورا کرچکے ہیں۔ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے شلوار میں ازاربند ڈالنے کے بعد ڈانس کر کے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویسے تو شلوار میں ازاربند ڈالتے ہوئے گھبرا ہی گئے تھے، انہیں ازاربند میسر ہوا تو بھی وہ اسے شلوار میں ڈال نہ سکے اور کہا کہ میں بالکل بے وقوف لگ رہا ہوں۔

error: Content is protected !!