پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے ہرادیا

کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے ہرادیا232 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی اسپنر عثمان قادر نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی


دانش عزیز، حسین طلعت، محمد حسنین، عماد بٹ، حارث رؤف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کیرائس ماریو 48 رنز بناکر نمایاں رہےپاکستان شاہینز نے مقررہ بیس اوورز 5 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے تھے


حیدر علی 64 اور ذیشان ملک 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھےحسین طلعت 44 اور عماد بٹ چھ گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھےنیوزی لینڈ اے کے ایس بی کین نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں


دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیاپاکستان شاہینز کی ٹیم سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ پانچ جنوری کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف ہی کھیلے گی
پاکستان شاہینز اب تک کھیلے گئے چار ٹی ٹونٹی میچز میں سے دو میں فتح حاصل کرچکی ہے
پاکستان شاہینز کو سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

error: Content is protected !!