لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کی اجازت مل گئی۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی غلط رپورٹ جمع کرانے پر لاہورآئسولیشن کے پہلے روز الگ کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت کی اجازت کے بعد نسیم شاہ واپس بائیو سکیور ببل میں آسکیں گے اور پری آرائیول کووڈ 19 ٹیسٹ کے بعد انہیں دوبارہ آئسولیشن میں بھیجاجائے گا۔بائیو سکیور ببل کے پروٹوکولز مکمل کرنے پر نسیم شاہ ابو ظبی روانگی کے اہل ہوں گے۔