جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کو فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز کے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

 

چیئرمین سلیکشن کمیٹی جارج بیلی نے کہا ہےکہ پیٹ کمنز کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے اور وہ ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتے سے برسبین میں شروع ہوگا، سکاٹ بولینڈ، مائیکل نیسر اور لانس مورس کو ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

error: Content is protected !!