اینڈی مرے کے جوتے اور انگوٹھی مل گئی

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی شادی کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے۔اس حوالے سے اینڈی مرے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی کھوئی ہوئی چیزوں کے واپس مل جانے کی خوشخبری سنائی۔اینڈی مرے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں اور ہوٹل انتظامیہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے جوتے واپس آگئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی شادی کی انگوٹھی بھی واپس آگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹینس اسٹار نے اپنے جوتوں کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے جوتے کے تسمے کے ساتھ ان کی شادی کی انگوٹھی بندھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کھیل کیدوران اینڈی مرے اپنی انگوٹھی تسموں سے باندھنے کے عادی ہیں، انگوٹھی ملنے سے اینڈی مرے کی شادی ختم ہونے سے بچ گئی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل اینڈی مرے نے میچ کے بعد اپنے جوتے خشک ہونے کے لیے گاڑی کے نیچے رکھے تھے اور وہاں سے ان کے جوتے غائب ہوگئے تھے۔اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی ان کے جوتے اور شادی کی انگوٹھی واپس کردی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے ان کی شادی شدہ زندگی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

error: Content is protected !!