ٹیگ بال کے ریفریز کیلئے آن لائن ویب نار کورس کا انعقاد

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹیگ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفریز کیلئے کورس منعقد کیا گیا جس میں ساٹھ کے قریب ریفریز نے شرکت کی- کرونا کے باعث آن لائن /ویب نار کے ذریعے ہونیوالے تربیتی کورس میں خیبر پختونخواہ سے دس کے قریب مرد و خواتین ریفریز نے سیشن میں حصہ لیا- سری لنکا سے تعلق رکھنے والے معروف کوچ نے پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے ریفریز کو ٹیگ بال کی بنیادی اصول سمیت کھیل کی بارے میں آگاہ کیا- تربیتی کورس میں ریفریز نے آن لائن سوال و جواب سیشن کے ذریعے ٹیگ بال کے بارے میں سیشن بھی کیاـ تربیت مکمل کرنے والے ان ریفریز کو اگلے ہفتے سرٹیفکیٹس بھی فراہم کئے جائینگے. ٹیگ بال فیڈریشن کے صدر ابصار کے مطابق چونکہ کرونا کے باعث کھیل نہیں کھیل سکتے جبکہ ٹیبل آنے میں بھی وقت لگ رہا ہے اس لئے ہم نے ریفریز کی تربیتی سیشن منعقد کروائے بہت جلد ہم اس میں کوچز کیلئے بھی تربیتی سیشن شروع کروا رہے ہیں۔

تعارف: newseditor