ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیاہے۔اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا 34واں میچ اور فائنل 24 جون کو ہوگا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے ابتدائی شیڈول میں 2 ڈبل ہیڈرز شامل تھے تاہم کھلاڑیوں کی سہولت اور ان کے ورک لوڈ کے پیش نظر ابتدائی شیڈول میں مزید ایک ڈبل ہیڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر مذکورہ سوشل میڈیا ایپ کے لیے بی اسپوک کنٹنٹ تیار کرے گا۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔

بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ پی ایس ایل:

بابرحامد کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کرکٹ فینز کو کھیل سے جوڑا رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے، جس کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، گروو میرا کی ٹک ٹاک پر پذیرائی سے اس ایپ پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

تعارف: newseditor