سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام الفا کالج کراچی میں پاکستان فیڈریشن بیس بال سے منظورشدہ بیس بال ورک شاپ کا انعقاد۔

کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ  )سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام الفا کالج کراچی میں پاکستان فیڈریشن بیس بال سے منظورشدہ "بیس بال ورک شاپ” کا انعقاد کیا گیا۔ ورک شاپ میں سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان،وومین ونگ کی سیکریٹری عائشہ ارم، انٹرنیشنل کھلاڑی و یوتھ کوچ طارق ندیم،کورس کووآرڈینیٹر و نائب صدر سندھ بیس بال پرویز احمد شیخ، سیکریٹری یوتھ کمیشن سندھ زارہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ورک شاپ کے افتتاح کے موقع پر ورک شاپ ڈائریکٹر اور الفا کالج کے کووآرڈینیٹر اسپورٹس ماجد رسول اور لیڈی نجمہ فرحان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ انجینیئر محمد محسن خان اور دیگر آفیشلز نے مہمانوں اور الفا کالج کے اسپورٹس کووآرڈینیٹرز کو اجرک کے تحائف پیش کیئے۔ ورک شاپ میں محمد محسن خان، زارہ خان، پرویز شیخ اور طارق ندیم نے بیس بال کی تاریخ، پاکستان میں کھیل کے آغاز اور بانی سید خاور شاہ مرحوم کی خدمات،پاکستان کی نیشنل اور انٹرنیشنل کارکردگی، مستقبل کے پلان، کھیل کے ساز و سامان، قوانین کی بنیادی و ٹیکنیکل معلومات اور موٹیویشن سے متعلق لیکچرز دیئے۔ بعد ازاں پریکٹیکل سیشن میں سندھ کے نیشنل کھلاڑی ظہیر الدین مگسی،کریم نیازی، وومین کھلاڑی عائشہ جاوید اور ثنا عروج نے کوچ طارق ندیم کے ہمراہ کھیل کی مختلف مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا اور مختلف پیچیدگیوں کو واضح کیا۔اس موقع پر میڈیا کووآرڈینیٹر کاشف فاروقی, الفا کالج اور سندھ بھر کے مختلف انسٹیٹیوٹ کے کوچز اور کھلاڑی موجود تھے۔

تعارف: newseditor