پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی


ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 190 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا، کولن منرو 88 جبکہ افتخار احمد 71 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، قبل ازیں ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شرجیل 25 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔

محمد وسیم نے چھ رنز بنانے والے مارٹن گپٹل کی وکٹیں بکھیر دیں۔ اس موقع پر بابر اعظم کا ساتھ دینے افغان بلے باز نجیب اللہ زدران آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کی، اننگز کے 19ویں اوور میں حسن علی نے بابر کو چلتا کیا، بابر نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے،اگلے ہی اوور میں علی خان نے تیھسارا پریرا کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ دیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، نجیب اللہ زدران نے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تعارف: newseditor