یورو کپ، چیک ریپبلک، سلواکیہ کی کامیابیاں،سپین سویڈن کا میچ برابر

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں چیک ری پبلک نے اسکاٹ لینڈ کو دو صفر سے شکست دے دی، گروپ ای میں سلواکیہ نے پولینڈ کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسپین اور سوئیڈن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔یوروکپ کے گروپ ڈی میں چیک ری پبلک اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ 9 ہزار تماشایوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا ۔میچ میں چیک ری پبلک کے پیٹرک شیک نے کھیل کے 42 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی ، 10 منٹ بعد ہی پیٹک شیک نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا، دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔گروپ ای کے میچ میں سلواکیہ نے پولینڈ کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسی گروپ میں اسپین اور سوئیڈن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا ۔

تعارف: newseditor