چوتھا ٹی۔20 کلر کٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ، عتیق کرکٹ اکیڈمی کی شاندار کامیابی

کراچی اسپورٹس رپورٹر) عتیق کرکٹ اکیڈمی نے ابھرتے ہوۓ نو عمر بیٹسمین یحیٰ شاہ کے 48 رنز اور 3 شاندار کیچ کی، غضنفر احمد جارحانہ 44 رنز   اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقار ملک کی تناہ کن بولنگ 3 وکٹوں کی بد ولت حریف ناردرن یوناٸیٹڈ سی سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر چوتھے کلر کٹ لیگ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ عربیبن سی کنٹری کلب کرکٹ گراٶنڈ پر فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوزز میں 4 وکٹی کھوکر 152 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا-

  نوجوان اوپنگ بلے باز یحیٰ شاہ نے جارح مزاج بلے باز غضنفر احمد کے ہمراہ میزبان ٹیم کے بولروں کی دل کھول کر پٹاٸ کی یحیٰ شاہ نے 36 گیندوں میں 8 خوبصورت چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جبکہ غضنفر احمد نے 44 رنز صرف 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بناۓ  -جوابی بیٹنگ میں ناردرن یوناٸٹڈ سی سی ٹیم  153 نز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوۓ  یوناٸیٹڈ اسپورٹس کے بولروں کی عمدہ بولنگ اور یحیٰ شاہ کی عمدہ فیلڈنگ  کے باعث تمام تر کوششوں کے باوجود مقرررہ 20 اورز میں 9 وکٹوں پر 145بناسکی۔

محمد آصف نے 44 رنز 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے جبکہ حششام 2 چوکوں اور چھکوں کی مدد 36 رنز بنا سکے۔  فاتح ٹیم کی جانب سے وقار ملک نے تباہ کن بولنگ کے ذریٸے  صرف 20 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا; معظم علی  اور عبدالرافیع  نے دو دو وکٹیں سمیٹی جبکہ یحیٰ شاہ نے 3 انتہاٸ شاندار اور میچ دننگ کیچ پکڑے۔ میچ کے احتتام پر فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق کپتان پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم اعجاز احمد نے یحیٰ شاہ کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔

تعارف: newseditor