بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ 26 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ  )پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ 26 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی،  گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے چار ٹیمیں حصہ لیں گی

جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں اسناد،  ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے،

تعارف: newseditor