کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کیماڑی کے آئندہ 4سال کے لئے عہدیداروں کا انتخاب، ماڑی پور نیشنل باکسنگ کلب ہاکس بے روڈ میں زیر صدارت صالح محمد حیات منعقد ہوئے جس میں جس میں کیماڑی باکسنگ کلب، ماڑی پور نیشنل باکسنگ کلب، ماڑی پور گریکس باکسنگ کلب، عبدالوہاب باکسنگ کلب اور سعید آباد باکسنگ کلب کے نمائندوں نے شرکت کی۔
انتخابات میں متفقہ طور پرخان محمد بلوچ صدر، لال محمد ایاز جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ واضح رہے کہ یہ پہلے کراچی ویسٹ کا حصہ تھے، نئے ضلع بنے کے بعد یہ انتخابات ضروری تھے،دیگر عہدیداران میں عبدالخالق سینئر نائب صدر، ابراہیم خان، آصف غلام رسول اور عظمیٰ قمر نائب صدور، عبدالوہاب اور نور بانو ایسوسی ایٹ سیکریٹری، تنویر خان خزانچی، شیر عالم، عبدالکریم آفریدی، عبدالواحد، عظیم جان اور صالح محمد حیات ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔
اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ، سیکریٹری عبدالرزاق نے انتخابات کی نگرانی کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ باکسنگ کھیل کی ترقی کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔سابق انٹر نیشنل باکسنگ عبدالخالق، عظیم جان اور محمد امین بلوچ پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو کیماڑی باکسنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے اور تربیت کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔