پاکستان سپر لیگ فائنل،پشار زلمی کو ملتان سلطانز نے 207 رنز کا ہدف دیدیا


ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان سلطانز کے تجربہ کار اوپنر اور سابق کپتان شان مسعود اور محمد رضوان نے نے 7ویں اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور سکور کو 68 تک پہنچا دیا۔

اس مرحلے پر محمد عمران کی سلو گیند سمجھ نہ سکے اور 37 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ زلمی کو اگلے اوور میں صہیب مقصود کی اہم وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ایکسٹرا کور میں کھڑے حضرت اللہ زازئی آسان کیچ نہ لے سکے، دو گیند بعد ہی محمد رضوان وکٹوں کے عقب میں کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 30 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سلطانز کے صہیب مقصود اور رائلی روسو نے جارحانہ بیٹنگ کی اور تیزی سے سکور بڑھانا شروع کیا اور صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری شراکت مکمل کی۔

میچ کے لیے پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ملتان سلطانز نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

تعارف: newseditor