بنی گالہ میں کرکٹ گرائونڈ کی تیاریاں جاری

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ بنی گالہ کے نوجوان کے لیے ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں، انہوں نے کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تعارف: newseditor