حکومت کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ کرنل آصف زمان

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ):پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل محمد آصف زمان  (ریٹائرڈ)نے کہا ہے کہ ملک میں نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کھیلوں کے ٹیلنٹ کو گراس روٹ سطح پر اٹھانے کے لئے بھر پور  اقدامات کریں  اور حکومت  کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد  کےصحافیوں سے بہت پہلے ملاقات کرنا چاہتا تھا لیکن کرونا وائرس کے باعث ملاقات ممکن نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں اور میں بھی ایک کھلاڑی رہ چکا ہوں اور مجھے ایک کھلاڑی کے  مسائل  کا پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں میں میرٹ کو ترجیج دیتی ہے اور کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ پی ایس بی سنٹرز میں کھیلوں کی سہولیات بہت خراب ہیں اور حکومت ان سہولیات  کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملک میں  اس وبا میں نرمی آنے کے باعث پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔

اور  اس سال کو سپورٹس کا سال قرار دیا گیا ہے اور سپورٹس سرگرمیوں کا سال بھر کی منصوبہ بندی تمام سٹیک ہولڈرز  اور صحافیوں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین 70 ویں سالگرہ کو بھی سپورٹس کے ساتھ منانا چاہتے ہیں اور سال بھر اس کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کروائیں گیں۔ایک سوال کے جواب میں کرنل آصف زمان نے کہاکہ اولمپک گیمز کی تیاریاں عروج پر ہیں اور سیف گیمز مارچ 2023 میں پاکستان  میں منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل سے بات بھی ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کو لاہور میں منعقد کروانے کا ایک طے  شدہ   منصوبہ تیار ہے اور کئی سٹیک ہولڈرز اور صحافیوں کی خواہش ہے کہ سیف گیمز کے کچھ کھیلوں کے مقابلے لاہور کے ساتھ،  ساتھ اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہونے چاہئے  اس سلسلہ میں پاکستان  اولمپک ایسوسی ایشن  سے بات چیت کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےساتھ اچھے تعلقات ہیں سپورٹس جرنلسٹ کو ایک ساتھ کے کر چلیں گے، پاکستان سپورٹس بورڈ نے 31 فیڈریشنز کو بھی گرانٹ دی ہے

error: Content is protected !!