پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے بینر تلے خیبر پختونخواجونیئر شکواش چمپئن شپ کا آغاز ہوگئی،اس میگا ایونٹ کے انڈر11کٹیگری کے 11لڑکیاں اور بوائز کے انڈر13کٹیگری کے 64لڑکے حصہ لے رہے ہیں،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل اتھلیٹ اورپشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹرجعفر شاہ تھے جنہوںنے باقاعدہ شارٹ لگاکر چمپئن شپ کا افتتاح کیا،انکے ہمراہ سکواش کے سابق ورلڈچمپئن قمرزمان ،سکواش کے ورلڈنمبر دو محب اللہ خان،،سز صفدر،سکواش کوچ منورزمان ،محمد وسیم اورسابق انٹر نیشنل کراٹے کھلاڑی وفزیکل ٹرینرفضل خلیل بھی موجودتھے ۔پشاور سپورٹس کمپلیکس کے قمرزمان سکواش کورٹ پر کھیلی جانیوالی اس چمپئن شپ میں پشاورسمیت صوبے کے بھر سے جونیئر مرد وخواتین کھلاڑی بڑی تعدادمیں شریک ہیں
جس سے یقیناًیہی کھلاڑی پالش ہوکر مستقبل قریب میںقومی اور بین الاقوامی لیول کے نامور کھلاڑی کے طور پر ابھریںگے۔صوبائی سکواش کے ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے سالہاسال مقابلوںکا انعقادکیاجاتاہے سینئر کیساتھ ساتھ جونیئر زکٹیگریز کے ایونٹس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔پشاور میں منعقدہ صوبائی جونیئرسکواش چمپئن شپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جعفر شاہ کا کہناتھاکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کے تلاش پر توجہ دے رہی ہے اورقلیل مدت میں سکواش سمیت مختلف کھیلوںکے مقابلے کثرت سے منعقد کئے جارہے ہیں
انہوںنے کہاکہ سکواش کھلاڑیوں کی خوش نصیبی یہ ہے کہ انکے سرپر سکواش کے عالمی چمپئن قمرزمان جیسے شخصیت کا سایہ ہے انکی خواہش ہے کہ ان جیسے ورلڈچمپئن کھلاڑی پیداہوکر ملک وقوم کانام روشن کرسکے۔واضح رہے کہ اس چمپئن شپ کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر میچز کھیلے جارہے ہیں،فائنل میچ ہفتے کے روز17 جولائی کو کھیلی جائے گی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک مہمان خصوصی ہونگے ۔