گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار نے طالبات نے کھیلوں کے شعبے میں ایک نمایاں مقام بنالیاہے،پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار

پشاور(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈارنے کہاہے کہ انکی کالج کی طالبات نے تعلیم کیساتھ کھیلوں کے شعبے میں ایک منفر دمقام حاصل کیاہے انہیں اپنی کالج کی طالبات پر فخر ہے کیونکہ انکی شاندار پرفارمنس کے باعث سٹی کالج گلبہار نہ صرف پشاور اور خیبر پختونخوابلکہ ملک بھر میں جانااور پہچاناجانے لگاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزسٹی گرلزکالج گلبہار میں شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کے تحت منعقدہ گرلزانٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس صدف شیر اکبر بھی موجود تھیں۔

طاہرہ ڈار نے کہاکہ انکی بھر پور کوشش رہی ہے کہ کالج میں صحت مندانہ ماحول ہوں،اور اس مقصد کیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوںجیسی صحت مندانہ سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ انسان کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں میں ضرور حصہ لیناچاہئے اور یہ وقت کی اشدضرورت بھی ہے ،انکاکہناتھاکہ کسی دور میں سٹی گلبہار گرلزکالج کوئی جاتنابھی نہیں تھالیکن اللہ کے فضل سے کالج میں سپورٹس سرگرمیوں کے آغازہوتے ہی سٹی کالج گلبہار کانام ہر خاص وعام کی زبان پر آنے لگاہے کالج میں کھیلوں کے فروغ میں نجمہ نازقاضی اور مس صدف شیر اکبر کا اہم کردارہے،

طاہرہ ڈار نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کے سپورٹس گالامیں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی طالبات نے باسکٹ بال کے مقابلوںمیں گولڈمیڈل جیتا، نیٹ بال میں سلورمیڈل جبکہ فٹ بال،ٹیبل ٹینس اور بیس بال میں کانسی کا تمغہ جیتاہے اور جوڈوکے مقابلوں میں ہماری طالبہ ثناء نے چاندی کا تمغہ حاصل کیاہے،اس موقع پر نجمہ ناز نے کہاکہ کالج کی سطح پرانٹر کالجز کھیلوں کے مقابلے جاری ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں،اس فیسٹو ل کے انعقاد سے ہمیں بہترین کھلاڑیوں کی تلاش میں مدملے گی۔

error: Content is protected !!