ٹوکیو اولمپکس، فینسنگ میں امریکی کھلاڑی نے تاریخ رقم کردی

امریکا کی لی کیفیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاری ٹوکیو اولمپکس کے فوئل فینسنگ کے انفرادی فائنل میں روسی حریف کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا، اس کامیابی کے بعد لی کیفیر امریکی تاریخ میں فوئل فینسنگ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں، لی کیفیر نے فائنل میں اپنی حریف روس کی انا ڈیریگلوزووا کو پندرہ تیرہ سے شکست دی، روسی کھلاڑی 2016 کے اولمپکس کی فاتح بھی ہیں، جاری ٹوکیو اولمپکس میں یہ امریکا کا تیسرا طلائی تمغہ ہے۔

error: Content is protected !!