تیونس کے نوجوان تیراک نے 400میٹر فری سٹائل میں تمغہ جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے چار سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں تیونس کے نوجوان تیراک احمد حنفائی نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف چند سکینڈ کے فرق سے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا، احمد جنہوں نے کوالیفائی رائونڈ میں سب سے آخری پوزیشن حاصل کی تھی اور ان کا وقت بھی بہت زیادہ تھا نے فائنل مقابلے میں اس وقت سب کو حیران کردیا جب انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، مقابلہ سخت ہونے کی وجہ سے جب انہوں نے جیت حاصل کی تو بے انتہائی خوشی ان کے چہرے پر دکھائی دی، اٹھارہ سالہ احمد کا اپنے ملک کیلئے یہ مجموعی طور پر پانچواں طلائی تمغہ ہے، مقابلے میں آسڑیلوی تیراک جیک نے چاندی کا جبکہ امریکی تیراک کیرن سمتھ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

error: Content is protected !!