پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اصغر عظیم باکو پہنچ گئے.

 

 

 

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اصغر عظیم باکو پہنچ گئے

 

انہوں نے پاکستان سے آئے دس رکنی ینگ سپورٹس جرنلسٹس کے وفد کو جوائن کیا۔

 

 

پاکستان سپورٹس جرنلسٹس کا ایک وفد آذر بائیجان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی دعوت پر ڈیجیٹل ٹریننگ کے حوالے سے تربیتی دورے پر باکو میں ہے،

دورے کے دوران وفد مختلف ٹرینگ سیشن میں حصہ لے رہا ہے، اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد نوجوان سپورٹس جرنلسٹس کی استعداد کار بہتر بنانا ہے

دورے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع جبکہ آذربائیجان کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سے ملاقات علم میں اضافے کا سبب بنے گا۔۔

باکو پہنچنے پر اصغر عظیم نے آذربائیجان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بہترین انتظامات پر مبارکباد دی اور پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کو آذربائیجان کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!