کورونا وائرس کے باعث چیف آف ایئرسٹاف سکواش چیمپئن شپ بھی ملتوی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ بھی کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی ہے، پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ چیمپئن شپ اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کے مصحف علی میر سکواش کمپلیکس میں کھیلی جانی تھی

تاہم کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرات کے پیش نظر حکومتی ہدایات کومدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کو اب ملتوی کردی ہے اور اس حوالے سے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور ممکن ہے کہ چیف آف دی ایئر سٹاف سکواش چیمپئن شپ ستمبر میں منعقد کی جائے تاہم اس بات کا انحصار پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے کیلینڈر کی مصروفیات پر ہے

error: Content is protected !!