اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے

جارج ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ)مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ہیں.

اعظم خان کو جمعے کے روز نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا.

نوجوان کرکٹر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

لہٰذا وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 جولائی اور یکم اگست کو شیڈول آئندہ دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں.

پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا.

error: Content is protected !!