پشاور زلمی PSL-8 میں جلد پشاور میں ایکشن میں ہوگی: جاوید آفریدی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے اور پشاور کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر پشاور زلمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز اور سینئر صحافی اعجاز خان نے کہا کہ پشاور زلمی نے مسلسل دوسرے سال کٹ پر پشاور کے تاریخی مقامات نمایاں کرکے کے پی اور پشاور کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا ‘اسلامیہ کالج پشاور ‘درہ خیبر اور گھنٹہ گھر ہماری پہچان ہیں اور پشاور زلمی نے انہیں کٹ پر نمایاں کرکے کے پی کے عوام اور زلمی فینز کے دل جیت لئے ہیں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کے پی سپورٹس رائٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی صوبے کی صحافی برادری اور عوام کیساتھ مل کر صوبے اور شہر کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرتی رہے گی اور پی ایس ایل کے اگلے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کھلاڑی اپنے فینز کے سامنے پشاور میں ہی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے اور امید ہے کہ پشاور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم اور حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم جدید سہولتوں کے ساتھ جلد ہی کھولے جائیں گے ۔

error: Content is protected !!