ایشیائی روایتی کھیلوں کی عبوری کمیٹی میں دو پاکستانی نمائندوں کا انتخاب

عالمی تنظیم آئی ٹی ایس جی اے فرانس نے ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس گیمز ایسوسی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے کو استوار کرنے کے لئے گزشتہ روز آن لائن میٹنگ طلب کی تھی, جو کہ عالمی صدر پروفیسر گائے جوآن(فرانس) اور یورپی صدر ڈاکٹر پیری لیواگا(اسپین) کی براہ راست نگرانی میں منعقد ہوئی. جس میں براعظم ایشیا کے اہم ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی, اجلاس میں متفقہ رائے سے ہندوستان کے نمائندہ ماسٹر بی کے بھرت کو صدر, پاکستانی نمائندے سید سخاوت علی کو سیکریٹری, جبکہ اراکین میں طارق جاوید علی (پاکستان), ڈاکٹر محمد تقی امیری خراسانی (ایران), ڈاکٹر لیو سو آئی (تائیوان), فیض احمد (بنگلہ دیش), ڈاکٹر اسٹیفن کرسٹ (چین), نیرج کمار مہرا (بھارت) اور علی فیسازا (ایران) منتخب قرار پائے. مذکورہ کمیٹی ایک سال کی مدت میں آئین سازی, رجسٹریشن, رکنیت سازی اور سالانہ انتخابی میٹنگ کے انتظامات کی ذمہ دار ہوگی. نیز ایشیائی ممالک کے درمیان روایتی کھیلوں کے رابطہ کار کے فرائض بھی سرانجام دے گی. کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے, اور اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کے روایتی کھیلوں کے فروغ کے مقاصد کو عالمی تنظیم کے زیر نگرانی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے. کمیٹی نے ایران, پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہونے والے روایتی کھیلوں کے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

error: Content is protected !!