ڈاکٹر نجیب اللہ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر مقرر

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈاکٹر نجیب اللہ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر مقرر۔ڈاکٹر نجیب اللہ کرکٹ آسٹریلیا، کرکٹ نیو ساوتھ ویلز، فیفا اور آسٹریلین فٹبال لیگ کیساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر نجیب اللہ اس وقت ساوتھ فری مینٹل فٹبال کلب کے ساتھ منسلک ہیں۔

ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر سہیل کی جگہ پی سی بی سی ایم او کا عہدہ سنبھالیں گے۔ڈاکٹر نجیب اللہ یونیورسٹی آف سڈنی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

2018 میں ڈاکٹر نجیب اللہ نے کرکٹ انجری پر ایک بھرپور رپورٹ شائع کی جس میں دنیا بھر سے 12500 سے زائد کرکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر نجیب اللہ اکتوبر میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ پرتھ، آسٹریلیا سے لاہور منتقل ہوں گے

تعارف: newseditor