ٹوکیو اولمپکس،شوٹر غلام مصطفیٰ اور اتھلیٹ نجمہ پروین کا سفر بھی بغیر میڈل کے تمام

ٹوکیو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر اور اتھلیٹ نجمہ پروین دونوں میڈل دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، غلام مصطفی بشیر جنہوں نے گزشتہ روز پہلے کوالیفائنگ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تھا اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری نہ رک سکے اور میڈل دوڑ سے باہر ہو گئے، نجمہ پروین جو ٹوکیو اولمپکس کے ویمنز دو سو میٹر دوڑ ایونٹ میں شامل تھیں میڈل دوڑ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد، تیراک بسمہ خان، ویٹ لفٹر طلحہ طالب، جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ، شوٹر گلفام مسیح پہلے ہی ٹوکیو اولمپکس میں کوئی بھی تمغہ جیتے بغیر باہر ہو چکے ہیں

error: Content is protected !!