جشن آزادی گرلز انٹر کالجز سپورٹس مقابلے شروع ہو گئے

جشن آزادی کے سلسلے میں گرلزانٹر کالجز سپورٹس مقابلے سٹی کالج گلبہار میں شروع ہوگئے،مقابلوں کے افتتاح گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار تھیں،جنہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر فیسٹول کا افتتاح کیا

انکے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی،جمیلہ ناز،گورنمنٹ فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس گل صنوبر اخلاص،آفشین گل،شازیہ اسلم،پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر دین محمد بھی موجود تھے۔

جشن آزادی کے سلسلے میں گولڈن جوبلی گرلز انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میں ضلع پشاور کے مختلف کالجز کی طالبات رسہ کشی،ٹیبل ٹینس اور نیٹ بال کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔پہلے روز نیٹ بال کے مقابلے کھیلے گئے

پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں گورنمنٹ باچاخان کالج نے گرلز ڈگری کالج نحقی کو شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے میزبان سٹی گرلز کالج کی ٹیم کو شکست آتھ کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

error: Content is protected !!