پشاور(سپورٹس رپورٹر)سائیکلنگ ایسوسی ایشن صوبہ خیبرپختونخوا نے پاکستان کی 74ویں یوم آزادی کوشایاں شان طریقے سے منانے اورآزدی کے دن کویادگاربنانے کی غرض سے ملکی وصوبائی سطح کے دومختلف مقابلوںکااعلان کردیامقابلے 13اور14اگست کے دن پروقاراندازسے منعقدہ ہونگے۔صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرنثاراحمد نے پشاورمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے13اگست کویوم آزادی کی مناسبت سے سپورٹس افس خیبرایجنسی کے تعاون سے جشن آزادی پاکستان سائیکل ریس کیاجارہا ہے جس میں صوبہ بھرسے کھلاڑی شریک ہونگے ،ریس صبح آٹھ بجے باب خیبرسے شروع ہوکر مچنی پوسٹ پراختتام پذیرہوگی۔جبکہ 14اگست کے پروقاردن پرآل پاکستان آزادی سائیکل ریس کاانعقادایبٹ آباد تانتھیاگلی کیاجارہاہے ریس چودہ اگست کی صبح آٹھ بجے بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایبٹ آباد سے شروع ہوکردوپہرایک بجے نتھیاگلی میں اختتام پذیرہوگی۔
نثاراحمد نے بتایاکہ ہم نے دونون مقابلوں کے پرامن اوراحسن انعقاد کے لیے بہترین انتظامات ترتیب دیے ہیںاورریسزکوکامیاب بنانے اوریوم آزادی کوپروقاراندازسے منانے کے لیے صوبے کے تمام اداروں کوساتھ شامل کیاہے انشاء اللہ دونوں ایونٹس بھرپورکامیابی سے ہمکنارہونگے۔انہوںنے بتایاکہ ملک بھرسے سائیکلسٹ ایونٹس کے اعلان پربے حدخوش ومسرورہیں اورانہوںنے اپنی شرکت کی تصدیق بھی کردی ہے انہوںنے بتایاکہ پہلی 6 پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ کوپرکشش انعاما ت بھی دیں گے۔